Posted by: Bagewafa | اکتوبر 28, 2015

ہم تجھے نامرد کہتے ہیں…..منوررانا

ہم تجھے نامرد کہتے ہیں…..منوررانا

۔
سر پھیرے لوگ ہمیں دشمنے جاں کہتے ہیں
ہم جو اس ملک کی مٹی کوبھی ماں کہتے ہیں

تجکو اے خاکے وطن میرے تیمم کی قسم
تو بتا دے جو یہ سجدونکے نشاں کہتے ہیں۔

آپنے کھل کے محبت نہیں کی ہم سے
آپ بھائی نہیں کہتے، میاں کہتے ہیں۔

ہماری بےبسی دیکھو انھیں ہمدرد کہتے ہیں
جو اردو بولنے والوں کو دہشت گرد کہتے ہیں

مدینہ تک میں ہم نے ملک کی خاطر دعا مانگی
کسی سے پوچھ لے اس کو وطن کا درد کہتے ہیں

اگر دنگائیوں پر تیرا کوئی بس نہیں چلتا
تو پھر سن لے حکومت ہم تجھے نامرد کہتے ہیں

Advertisements

زمرے

%d bloggers like this: