Posted by: Bagewafa | مئی 17, 2016

ये कोई खेल नहीं है मुक़ाबिला दिल का….दाग दहेल्वीیہ کوئی کھیل نہیں ہے مقابلہ دل کا۔۔۔۔داغ دہلوی

یہ کوئی کھیل نہیں ہے مقابلہ دل کا۔۔۔۔داغ دہلوی

زباں ہلاؤ تو ہو جائے فیصلہ دل کا

اب آچکا ہے لبوں پر معاملہ دل کا

کسی سے کیا ہو تپش میں مقابلہ دل کا

جگر کو آنکھ دکھاتا ہے آبلہ دل کا

خدا کے واسطے کرلو معاملہ دل کا

کہ گھر کے گھر ہی میں ہو جائے فیصلہ دل کا

تم اپنے ساتھ ہی تصویر اپنی لے جاؤ

نکال لیں گے کوئی اور مشغلہ دل کا

قصور تیری نگہہ کا ہے کیا خطا اُس کی

لگاوٹوں نے بڑھایا ہے حوصلہ دل کا

نہ جان دیتے بن آئے نہ زندہ رہتے بنے

بگڑ گیا ہے یہ کیسا معاملہ دل کا

شباب آتے ہی اے کاش موت بھی آتی

ابھارتا ہے اسی سن میں ولولہ دل کا

کئے ہیں تونے دلِ اہل انجمن بے تاب

روا روی میں ہے مصروف قافلہ دل کا

جو مصنفی ہے جہاں میں تو منصفی تیری

اگر معاملہ ہے تو معاملہ دل کا

ملی بھی ہے کبھی عاشق کی داد دنیا میں

ہوا بھی ہے کبھی کم بخت فیصلہ دل کا

نگاہِ مست کو تم ہوشیار کردینا

یہ کوئی کھیل نہیں ہے مقابلہ دل کا

ہماری آنکھ میں بھی اشک گرم ایسے ہیں

کہ جن کے آگے بھرے پانی آبلہ دل کا

اگرچہ جان پہ بن بن گئی محبت میں

کسی کے منہ پہ نہ رکھا کبھی گلہ دل کا

ازل سے تابہ ابد عشق ہے اسی کے لیے

ترے مٹائے مٹے گا نہ سلسلہ دل کا

کروں تو داور محشر کے سامنے فریاد

تجھی کو سونپ نہ دے وہ معاملہ دل کا

نہ آئیں خضر کبھی آپ بھول کر بھی ادھر

جناب من! نہیں آسان مرحلہ دل کا

کچھ اور بھی تجھے اے داغ بات آتی ہے

وہی بتوں کی شکایت، وہی گلہ دل کا

 

 ये कोई खेल नहीं है मुक़ाबिला दिल का….दाग दहेल्वी

 

ज़बाँ हिलाओ तो हो जाए,फ़ैसला दिल का

अब आ चुका है लबों पर मुआमला दिल का

 

किसी से क्या हो तपिश में मुक़ाबला दिल का

जिगर को आँख दिखाता है आबला दिल का

 

कुसूर तेरी निगाह का है क्या खता उसकी

लगावटों ने बढ़ाया है हौसला दिल का

 

शबाब आते ही ऐ काश मौत भी आती

उभरता है इसी सिन में वलवला दिल का

 

निगाहे-मस्त को तुम होशियार कर देना

ये कोई खेल नहीं है मुक़ाबिला दिल का

 

हमारी आँख में भी अश्क़े-गर्म ऐसे हैं

कि जिनके आगे भरे पानी आबला दिल का

 

अगरचे जान पे बन-बन गई मुहब्बत में

किसी के मुँह पे न रक्खा मुआमला दिल का

 

करूँ तो दावरे-महशर के सामने फ़रियाद

तुझी को सौंप न दे वो मुआमला दिल का

 

कुछ और भी तुझे ऐ `दाग़’ बात आती है

वही बुतों की शिकायत वही गिला दिल का

 

 

Advertisements

زمرے

%d bloggers like this: